نیو یارک (آئی این پی ) عالمی منڈی میں تیل کی قیتموں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مشرق وسطی میں جغرافیائی سیاسی تناو کے باعث تشویش بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مئی کی ڈیلیوری کے لیے برینٹ فیوچر 37 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 82.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کا معاہدہ 27 سینٹ یا 0.3 فیصد بڑھ کر 78.20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 37 سینٹ کا اضافہ
Mar 13, 2024