لندن(این این آئی)برطانیہ میں مسلمان عام طور پر اشیائے خوردو نوش کی خریداری سے پہلے ان کی پیکنگ پر حلال لکھا ہوا دیکھنا لازمی سمجھتے ہیں مگر اس رمضان کے آغاز پر ان مسلمانوں نے مارکیٹوں میں شاپنگ سے پہلے یہ بھی یقینی بنانا چاہا ہے کہ وہ جو بھی چیز خرید رہے ہیں وہ کس ملک سے تیار ہو کر یا پیک پو کر آئی ہے۔ یہ اہتمام برطانیہ کے مسلمانوں نے مقابلتآ پہلی بار زیادہ جوش و جذبے سے کیاہے۔