اسلام آباد(وقائع نگار)جمعیت علما اسلام نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جو لسٹ جمع کروائی اس میں صدف یاسمین نامی خاتون کا نام شامل تھا اور جس خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اس کا پورا نام صدف احسان ہے اور وہ لکی مروت کی رہنے والی ہے۔جے یو آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ صدف احسان ان کی امیدوار نہیں ہے بلکہ صدف یاسمین ان کی امیدوار ہے۔جبکہ صدف یاسمین نے الیکشن کمیشن کے پاس کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔لہذا اس تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں اور کیس کی کھلی سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ معاملے کا حل نکالا جا سکے۔کمیشن نے اس تمام واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔نیز متعلقہ آر او کو معطل کر دیا گیا ہے۔
صدف احسان ہماری امیدوار نہیں ، جے یو آئی کی الیکشن کمشن میں درخواست
Mar 13, 2024