ماہ رمضان المبارک ‘  گیس کی بندش سے شہریوں کومشکلات کاسامنا

اسلام آباد‘ ڈسکہ (خبرنگار‘نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی)ماہ رمضان المبارک کی پہلی ہی سحری اور افطار کے اوقات میں جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں شدید کمی کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کو سامنا کرنا پڑا سحری کے وقت گیس نہ ہونے سے شہریوں نے ہوٹلوں اورتندوروں کارخ کیا جبکہ افطار کے وقت بھی پریشر انتہائی کم رہا جس کے باعث سحری وافطاری بنانے میں خواتین خانہ شدید دشواری سے دوچار رہیں میڈیا ٹائون سمیت جڑواں شہروں کے مختلف گنجان آباد علاقوں میں میڈیا ٹائون سمیت ملحقہ علاقوں میں پہلے بھی رات ساڑھے نوسے صبح پانچ بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کا شیڈول د یئے جانے کے باوجود پہلے ہی روزے اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔شہری گھروں میں سکون سے سحری اور افطار بھی نہ کرسکے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں سحروافطار کے اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سکون سے سحری وافطار ی  تو بنائی جاسکے میڈیا ٹائون کے رہائشیوں  نے خبر دار کیاہے کہ اگر سحری وافطاری کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر بحا ل نہ کیا گیا تو پھر روزے میں مردو خواتین سوئی گیس کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن