گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنرنوید حیدر شیرازی ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کا’’نگہبان رمضان‘ ‘پیکج کی پیکنگ ،ترسیل کے عمل کا جائزہ،یوٹیلیٹی سٹور کا بھی دورہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کے عمل کومزید تیز کرنے کیلئے سٹور انتظامیہ کو سٹاف بڑھانے کی ہدایت،ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے دورہ کے موقع پرکمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدرشیرازی کو بتایا کہ تمام تحصیلوں میں وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کاعمل جاری ہے جس میں مزید بہتری لاجارہی ہے تاکہ مقررہ وقت تک تمام خاندانوں تک امدادی پیکج پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ میں اب تک8 ہزار 433 راشن بیگز تقسیم کئے گئے ہیں، وزیر آباد میں اب تک1971 تحصیل سٹی 2392، کامونکی 1168، صدر،893، نوشہرہ ورکاں628 راشن بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں اور گوجرانوالہ میں ٹوٹل40 ہزار سے زائد شہری دیئے گئے راشن بیگز سے مستفید ہوں گے۔