حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے وقار احمد اور سابق صدر بار ملک وقاص رضا اعوان نے ڈسٹرکٹ بار کلرک ایسوسی ایشن کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی بی اے کلرک ایسوسی ایشن کے صدر مہر امجد فاروق، جنرل سیکرٹری ولید جاوید بھٹی، سابق صدر بار صفوان عباس بھٹی سمیت وکلاء اور کلرکوں کو کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے وقار احمد اور سابق صدر بار ملک وقاص رضا اعوان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار کلرک ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی۔