وزیرآباد(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کرنے اور عوام۔الناس کو سرکاری نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر دیا گیا وزیرآباد کے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد تحسین نے عمر بٹر پٹواری سرکل کھیوے والی محمد عثمان اقبال پٹواری سرکل کوٹ جعفر اور محمد ذیشان راشد خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ۔جنہوں نے مین بازار سمیت دیگر علاقوں میں سبزیوں پھلوں اور دالوں سمیت دیگر چیزوں کے ریٹس چیک کیے۔
پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر دیا گیا: محمد تحسین
Mar 13, 2024