گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )والدین اور اساتذہ کرام کی اطاعت وفرمانبرداری آپ کا مقدر بدل سکتی ہے،تمام طالبات گھر وںمیں اپنی والدہ کادستے بازوبنیں،گھرکے کاموں میں ان کی مددکریں،روزانہ کی بنیادپراپنی ماں کے پیر دبائیں ایسے عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی آپ پر راضی ہونگے اورآپ کے والدین کو بھی دلی مسرت حاصل ملے گی، ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کپس کالجز لیفٹیننٹ کرنل( ر) ساجد حسین وڑائچ،پرنسپل پروفیسر میڈم صدف بلال، مہمان گرامی میڈم صباء اکرام،وائس پرنسپل پروفیسر ارسلان ستار، پروفیسر جویریہ عمران، پروفیسر طاہرہ سرور،پروفیسر خدیجہ عارف، پروفیسر جویریہ جاوید، پروفیسر ذیشان نے کپس کالج گرلز کیمپس کی طالبات کی فیئرویل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں کہا کہ تعلیمی سیشن کے اختتام پر طالبات کے لیے تقریب الوداعیہ کا احتمام کرنا کپس کی روایت رہی ہے، اس موقع پر طالبات کے ایک گروپ نے خاکہ پیش کے حاضرین کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔
اطاعت و فرمانبرداری مقدر بدل سکتی ہے:کرنل(ر) ساجد حسین
Mar 13, 2024