ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے  فیئر پرائس شاپ قائم ہے:سندس ارشاد

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشا د نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان میں مستحقین میں نگہبان رمضان پیکج کے ساتھ عوام الناس کو ہول سیل مارکیٹس سے 25 فیصد رعائت پر اشیاء خورونوش کی دستیابی کے لیے فیئر پرائس شاپ قائم کی گئی ہیں۔جہاں آلو، پیاز، بیسن، دالیں،پھل، کھجور سمیت روزمرہ استعمال کی تیرہ اشیاء ہول سیل پارکیٹ سے 25فیصد سستے داموں دستیاب ہونگی ۔ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار میں لگائی جانے والی اس خصوصی فیئر پرائس شاپ کا دورہ کیااور وہاں چیزوں کی دستیابی اور دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ،ای اے ڈی اے ذیشان احمد اور منیجر ماڈل بازار علی نیکوکارا بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ ایک طر ف جہاں حکومت پنجاب مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کے لیے نگہبان رمضان راشن پیکج تقسیم کر رہی ہے تو دوسری جانب  عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن