سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سالانہ اجلاس بلانے کے کمیشن کے اختیار پر وضاحی سرکلر جاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے  سیکشن 147 کے تحت کمپنیوں کا سالانہ اجلاس بلانے کے کمیشن کے اختیار پر وضاحی سرکلر جاری کیا ہے۔ 07 سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے عام اجلاس کے انعقاد میں کوتاہی اور تاخیر کی صورت میں، کمپنیز ایکٹ 2017 کا سیکشن 147 کمیشن کو اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنے طور پر زائد المیعاد عام اجلاسوں کا، خود اپنی تحریک پر یا کمپنی کے کسی ڈائریکٹر یا ممبر کی درخواست پراجلاس کا براہ راست انعقاد کرنے کا حکم دے۔ ایکٹ کے سیکشن 147 کی روح یہ ہے کہ ڈائریکٹرز یا ممبران کو اختیار دیا جائے کہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے جنرل اجلاس عام کو التوا میں ڈالنے کی صورت میں کمیشن کی مداخلت سے کمپنی کو جنرل میٹنگز منعقد کرنے پر مجبور کرسکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن