راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاسنگ سکیم کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گیزبو، سٹریٹ لائٹس، روڈ ڈیوائیڈر اور ہارڈ لینڈ سکیپ کو مسمار کر دیا ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی منظور شدہ وغیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے تمام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائے گاعوام الناس کی جانب سے غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوتی ہیں، اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آر ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف گرینڈ آپریشن
Mar 13, 2024