صوبائی وزیر زراعت پنجاب کرمانی کا ماڈل بازارکا دورہ 

Mar 13, 2024

راولپنڈی( جنرل رپو رٹر )صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے رمضان المبارک کیلئے قائم ماڈل کا دورہ کیا اور عوام الناس کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی و کوالٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نیدوکانداروں کو پرائس لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور بازار میں قائم فئیر پرائس شاپ پر لمبی قطاروں کو دیکھ کر اور شہریوں کے مطالبہ پر فئیر پرائس شاپس کے سٹالز کو دوگنا کرنے کے احکامات صادر کئے۔انھوں نے انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ وہ اپنا طرز عمل اور اخلاق بہتر کریں۔شہریوں کو لمبی قطاروں میں کھڑا ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔ بعد ازاں دورہ کے موقع پر انھوں نے خراب کوالٹی کے پھلوں کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آئندہ سٹالز میں کوالٹی پراڈکٹس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔وزیر زراعت پنجاب نے  سٹالز کی تعداد میں اضافہ کیلئے موقع پر موجود ہدایات دیں۔وزیر زراعت پنجاب نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا ضروریہ کی فراہمی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران معیار کو یقینی بنائیں۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔    

مزیدخبریں