اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پیاز اور کیلوں کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیاز اور کیلوں کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی رہے گی، اس سلسلے میں ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پیاز اور کیلوں کی برآمد پر پابندی لگانے کی منظوری دی تھی۔