ڈاکٹر شفقت محمود کو قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

Mar 13, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)جائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر شفقت محمود جنجوعہ کو قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ انہوں ڈائریکٹر کا چارج سنبھالتے ہی ماتحت افسران سے تعارفی نشست رکھی اور ادارے کی ترقی و ضروری ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم بطور ٹیم ورک کام کریں گے اور نصاب میں درپیش چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مریم چغتائی کو گزشتہ ہفتے ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں