بھارتی شہر حیدر آباد میں مفت حلیم کھانے عوام کا جم غفیر ہوٹل پر امڈ آیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں ایک ہوٹل نے رمضان کی آمد پر مفت حلیم دینےکا اعلان کیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد ہوٹل پر پہنچ گئی۔ہوٹل پر عوام کا جم غفیر دیکھ کرسڑک بلاک کردی گئی جب کہ حلیم حاصل کرنے کےلیے لوگوں میں کھینچا تانی اور دھکم پیل دیکھنے میں آئی جس کے بعد حالات کنٹرول کرنے کےلیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔