اس سال فطرانہ 340روپے فی کس ہو گا، اظہار بخاری

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے حافظ اقبال رضوی ، سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا عبد الظاہر فاروقی ، قاری خالد محموددیگر علماء سے مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس سال فطرانہ 340روپے فی کس ہو گا،فطرانہ ہر چھوٹے بڑے پر واجب ہے اور جو حضرات روزے نہ رکھ سکیں، انہیں بھی340روپے فی کس کے حساب سے اد اکرنا ہوگا،مخیر حضرات اپنی مالی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کریں، اظہار بخاری نے کہا ہے کہ عید سے قبل غریبوں کی گھروں میں خوشیوں کی چراغ جلانا ہی اصل روزہ ہے ۔ فطرانہ کی رقم سفید پوش غرباء کو دینے سے زیادہ ثواب ملے گا۔ فطرانہ روزوں کی قبولت کا سبب بنتا ہے ۔ورنہ روزے زمین و آسمان کے درمیان معلق رہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...