گوجرخان (نامہ نگار) محمد زمرد سکنہ نتھہ چھتر نے پولیس تھانہ گوجرخان کوایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی محمد عرفان اور اپنے بہنوئی محمد وقارایوب، چچازادبھائی اللہ دتہ اور میرا چچا علی رضا عدالت پیشی پر گوجرخان آئے کچہر ی سے فارغ ہو کر ہم بذریعہ موٹرسائیکل راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے میرا چھوٹا بھائی محمد عرفان اور میرا بہنوئی محمدوقارایوب ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے جبکہ میرا چچا زاد بھائی اللہ دتہ او رمیرا چچاعلی رضا دوسرے موٹرسائیکل پر سوار تھے جب ہم شام تقریباً سوا چار بجے ایڈمورپمپ کراس کر نے لگے اور محمد عرفان اور وقارایوب ہم سے ذرا آگے تھے کہ اسی اثناء میں محمد ندیم ولد محمد بنارس مسلح پسٹل، محمدحمزہ ولدسرفراز مسلح پسٹل، امجد ولد روزمین مسلح پسٹل، سرفرا زولد بنارس، محسن ولد امجدموٹرسائیکل پر سوار آئے پا نچو ں مذکورہ افراد نے میرے بھائی محمد عرفان اور محمدوقا رایو ب کو روک لیا اور محمد ندیم، محمد حمزہ اور امجد نے میرے بھا ئی محمدعرفان اور بہنوئی محمدوقارا یو ب پر اندھا دھند فائر نگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور موٹرسائیکل سے نیچے گر گئے ملزمان کے متعدد فائر محمد عرفان اور محمد وقا رکے سروں اورجسم کے دیگر حصو ں پر لگے ملزمان مندرہ کی جانب فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آردرج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
دوہرے قتل کی ایف آئی آر پولیس تھانہ گوجرخان نے درج کر لی
Mar 13, 2024