ملکی سطح پر تعلیمی ماحول سخت بحران کا شکار ہے،شاہدخاقان عباسی

  مری(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے دہلہ مری میں دارِ ارقم سکول کے نئے کیمپس کاافتتاح کردیا، گزشتہ روز مری کے نواحی علاقے پھگواڑی (دہلہ)میں دارِ ارقم سکول کے نئے کیمپس کے افتتاح کی پروقار تقریب مقامی وانیہ شادی ہال میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی شاہد خاقان عباسی جبکہ مہمانِ راجہ مہتاب احمد خان تھے۔نمایاں شرکا میں ماہر تعلیم حسیب احمد عبا سی، ایڈووکیٹ ہائیکو رٹ عامر عبداللہ عباسی، پر نسپل ساسا ایجوکیشن سسٹم سعید احمد عباسی، صحافی و کالم نگار ا متیاز شاہین عباسی، جنید امجد ، نمبردار ظفر  ، نمبردار اتفا ق ،نمبردار یسین ، نائب چیئرمین مظفر، طاہر انار ، مسعود صابر ، الماس عباسی، واجد سمندری، ندیم اعظم ، افتخار احمد عباسی، جابر انار، فیاض عباسی، امجد عباسی کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ جن میں خواتین وبزرگ اوربچے شامل تھے،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے   شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں ملکی سطح پر تعلیمی ماحول سخت بحران کا شکار ہے وہاں ضرورت اس امر کی ہے اس نظام کو بدلا جائے اور تعلیمی اصلا حا ت پر توجہ دی جائے انہوں نے عدیل انجم عباسی اور انکی فیملی کی طرف سے علاقے کیلئے تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

ای پیپر دی نیشن