معمولی تلخ کلامی،نوجوان کو مضروب کر نے پرسات افرادکے خلاف مقدمہ درج

 کلر سیداں (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر آنکھو ں میں مرچیں ڈالنے اور چھریوں کے وار کر کے مضروب کر نے پر پولیس نے سات افرادکے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تنویر خان سکنہ دھمالی نے بتایا میرا 17سالہ بیٹا عاصم مرید چوک میں کام کرتا ہے۔گزشتہ روز شام 6بجے کے قریب وہ کام سے فارغ ہو کر اپنے دوستوں باسط علی اورمدثر کے ساتھ باسط کے گھر جا رہا تھا جب یہ تینوں عبداللہ مارکیٹ بھیائی مہر علی پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود جنید،معین رفیق،سہیل رفیق،حیدر عرف حادی،صدام اور دو نامعلوم افراد نے میرے بیٹے کا راستہ روک لیا اور معین رفیق نے سرخ مرچیں میرے بیٹے کی آنکھوں میں ڈال دیں اور جنیدنے چھری کے پے درپے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن