حضرو (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں رمضان المبارک میں بے تحاشہ مہنگائی نے روزے داروں کا جینا مال کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ الیکشن کے بعد وفاق میں اور صوبوں میں عوام کے حکم سے قائم ہو چکی ہیں منتخب نمائندہ کو اور حکومتوں کو چاہیے کہ وہ پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان حال لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کے لیے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں رمضان سے قبل بھی مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھینی ہوئی تھی رمضان میں حکومت کا کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے ہر چیز کو اگ لگی ہوئی ہے ا شیا خورد و نوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہیں ڈی سی اٹک اور تحصیلوں میں بیٹھے اے سی صاحبان اپنے دفتروں سے نکلیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں رمضان المبارک میں حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہر ایک نے اپنی دکانداری بنا کر بیٹھا ہوا ہے ملک امین اسلم نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ عام ادمی کی مشکلات کم ہو سکیں۔