کلر سیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ رمضان المبا رک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو مارکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگوں کو یقینا ریلیف ملے گا ۔تاجر کاروبار ضرور کریں ناجائز منافع خوری کر کے ثواب کی بجائے خود کو گناہوں سے آلودہ نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کلب کلرسیداں کے صدر دلنواز فیصل خان کی جانب سے چوآ روڈ پر قائم ہونے والے فیئر پرائس فروٹ شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں عوام کو ارزاں نرخوں میں اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ گرانفروشی کے مرتکب تاجروں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو مصنوعی گرانی کا سامنا ہے مگر ایسا کرنے والے دنیا میں ہی جہنم خرید رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ تقدس کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ہمیں خدا خوفی کو ترک نہیں کرنا چاہیئے۔