ملک بھر کی طرح بہارہ کہو میں گرانفروشی کا عفریت سر چڑھ کر بولنے لگا

Mar 13, 2024

 بھارہ کہو(نامہ نگار)رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد،اہل ایمان رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کیلئے بے تاب جبکہ ملک بھر کی طرح گرانفروشی کا عفریت سر چڑھ کر بولنے لگا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو و مضافات میں ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور رمضان کی خریداری کے لیے آنے والوں کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،آٹا،چینی،چاول،،گھی،دالوں،سبزیو ں، پھلو ں ،بیسن اور کجھور سمیت مشروبات بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت رمضان ریلیف پیکج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے نگرانی اور پرائس کنٹرول سمیت کے اشیا کی دستیابی کے میکنزم کو ریگولائز کرے تاکہ عام اور غریب شہری مستفید ہو سکیں۔

مزیدخبریں