کلر سیداں (نامہ نگار) چائنیز اکیڈمی آف ا یگریکلچرل سائنسز بیجنگ چین کے وفد کا پروفیسر ڈاکٹر ژونگ ہوہی کی قیادت میں کلر سیداں کے قصبہ چوآ خالصہ کا دورہ۔چائنیز وفد گندم کی تحقیق سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کے لیئے ان دنوں پاکستان آیا ہوا تھا جس نے یہاں پاکستانی سائنسدانوں کیسا تھ گندم کی فصل میں جدت لانے کے لیئے اعلی سطح پر مذاکرات بھی کیئے۔ اس موقع پر نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر اسلام آباد سے ڈاکٹر زاہد محمود اور قائدا عظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر اویس رشید نے خطہ پوٹھوار میں گندم کی کاشت کے بارے میں بر یفنگ دی۔ جس کے بعد چینی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر ژونگ ہو ہی ،پروفیسر ڈاکٹر سیکسیالائن، پروفیسر ڈا کٹر ینگ فنگ ہائو نے چوآ خالصہ کے کسانوں چو ہد ری ا بر ارگجر، چوہدری وقاص گجر اور چوہدری رمضان سے ملا قا ت کی ۔ان کے گندم کے کھیتوں کا دورہ کیا جہاں کا شتکاروں نے انہیں بریفنگ دی۔چینی مندوبین نے دورے کے دوران گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور گندم اگانے والی متعدد ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کاشتکاروں کیساتھ چین میں اگائی جانے والی گندم کی جدید کاشت کے بارے میں معلومات سے آگاہی دی اور کہا کہ وہ پوٹھوار میں تجرباتی مقاصد کیلئے چینی گندم کی اقسام متعارف کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ہمارے بیجوں سے پاکستان میں فی ایکٹر پیداوار میں زیادہ بہتر اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔