گوجرخان (نامہ نگار) انچارج ڈرائیونگ سکول گوجرخان ٹریفک وارڈن راجہ ندیم کی زیر نگرانی ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان نے ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے اس موقع پر سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد شہزاد بھی موجود تھے ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان کے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ہم یہاں پر احسن طریقے سے ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ سکھا رہے ہیں۔