جرمن شہر فرینکفرٹ کے گلیاں بازار’رمضان چراغاں سے سج گئے

رمضان المبارک آتے ہی عالم اسلام میں مقدس ماہ کی رونقین ہرسو پھیل جاتی ہیں مگر بعض یورپی ممالک میں بھی رمضان کی سرگرمیاں دیکھی جاتی ہیں۔جرمن شہر فرینکفرٹ میں اتوار کے روز رمضان کے مقدس مہینے کی مناسبت سے قومی سطح پر ایک منفرد مثال قائم کرتے ہوئے شہر کے گلیوں اور بازاروں کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔انہوں نے باضابطہ طور پر ایک بڑے بینر کی نقاب کشائی کی جس میں "رمضان مبارک" لکھا ہوا تھا اور ستاروں اور لالٹینوں کی شکل میں روشنیوں کی نمائش کی۔مقامی حکام اور جرمن میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی جرمن شہر کو رمضان کے مہینے میں آراستہ کیا گیا ہے۔فرینکفرٹ کی میونسپلٹی میں پہلی نائب نرگس الیگزینڈری گرنبرگ نے اس "حیرت انگیز" اشارے کا خیرمقدم کیا جو "فرینکفرٹ کے تمام باشندوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی" کی گواہی دیتا ہے۔انہوں نے ہفتے کے آغازمیں کہا کہ "بحرانوں اور جنگوں کے دور میں یہ روشنیاں سب کے لیے امید کی علامت ہیں اور ہمارے شہری اور متنوع معاشرے کی ہم آہنگی کو مضبوط کرتی ہیں"۔اخبار "بلد" کے مطابق کولون کی گلیوں میں بھی پہلی بار رمضان کی سجاوٹ دیکھی گئی حالانکہ ان کی مالی اعانت نجی عطیات سے کی گئی تھی۔

اسلامی رابطہ کونسل کی فرینکفرٹ شاخ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا، جسے اس نے "ہمارے عالمی شہر کے ثقافتی اور مذہبی تنوع کی پہچان" کی علامت قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن