صوبائی تھیٹر فیسٹیول میں راولپنڈی ڈویژن کے ڈرامہ کی پہلی پوزیشن 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجا ب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام صوبائی تھیٹر فیسٹیول میں راولپنڈی ڈویژن کے ڈرامہ ''میں ایک کہانی'' نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈرامے کو تحریر وہدایات وقار عظیم نے دی ہیں۔ کھیل کے کرداروں میں شازیہ شیخ اور رانی شامل تھے۔خواتین کے حقوق اور گھریلو تشدد پر مبنی ڈرامے نے ڈویژنل مقابلوں میں پہلی انعام حاصل کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور نے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شازیہ شیخ کو مبارکباد دی۔محمد شکور کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحی موضوعات پر لکھے ڈرامے حقیت سے قریب تر ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے ان کے اثرات بھی دیر پا ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن