اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لڑائی جھگڑوں میں 1نوجوان اور3خواتین زخمی ہو گئیں،تھانہ شہزاد ٹان کومسعود احمد نے بتایا کہ حمزہ عباسی نے لرائی جھگڑہ کرتے ہوئے زخمی کر دیا، تھانہ گولڑہ کو عاصمہ بی بی نے بتایا کہ میرے شوہر جاویدنے رقیہ سے دوسری شادی کی جنہوں نے گھریلو تنازعہ پر مجھے تشدد کرکے زخمی کر دیا، تھانہ سمبل کو ام کلثوم نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے پر شوہر حسین قریشی نے تشدد کرکے زخمی کر دیا،تھانہ آئی نائن کو رانو بی بی نے بتایا کہ الیاس نامہ نوجوان نے راستہ روک کر مجھے مارا پیٹ کر زخمی کر دیا۔
لڑائی جھگڑوں میں 1 نوجوان اور3خواتین زخمی
Mar 13, 2024