ٹی این ایف جے نے رمضان کے خصوصی پروگراموں کا اعلان کردیا

Mar 13, 2024

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی ؒ کے قائم کردہ آمدہ ماہ رمضان المبارک کے خصوصی پروگراموں کا اعلان کردیا ہے۔منگل کو مختارایس او کے زیراہتمام ماہ صیام کے آغازپر نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 3 رمضان کو بروایت شہادت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ’’یوم خاتون جنت ؑ،7رمضان الکریم ’’یوم مادرشیرخدا‘‘بمناسبت وصال مادرشیرخدا حضرت فاطمہ بنت اسد ؑ،10 رمضان’’کو وفات حسرت آیات ا م المومنین ملیکتہ العرب ،محسنہ اسلام حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے موقع پر عالمی یوم الحزن‘‘ منایاجائیگاجبکہ 13 رمضان کو حضرت مختار ابن ابو عبیدہ ثقفی کی شہادت کی مناسبت سے’ ’ یوم مختار آل محمدؐ‘‘ اور15 رمضانُ المبارک کونواسہ رسولؐ الثقلین شہزادہ صلح امن حضرت امام حسن مجتبیٰ  ؑکا یوم ولادت باسعادت ’’ عالمی یوم امن‘‘کے طور پر منایا جائیگا۔ 17رمضان المبارک کوحق و باطل کے پہلے معرکہ فتح بدرکی مناسبت سے ’’یوم بدر‘‘مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا۔شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے سلسلے 19 تا21 رمضان ـ ’ عالمی ـایام عزاء‘‘ کی مجالس عزاکااانعقاد اور ماتمی جلوس برآمدہونگے ۔23ویں رمضان المبارک شب ہائے قدرکے موقع پر جشن نزول قرآن روایتی ،مذہبی جذبے کیساتھ منایا جائیگا۔جمعۃ الوداع کوعالمی یوم القدس حمایت مظلومین منایا جائیگا۔ماہ صیام کے بعد 8شوا ل کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع روایتی ،مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں پرامن ماتمی احتجاجی پروگرام اور جلسوں کا انعقاد ہوگا۔ علامہ راجہ بشارت امامی نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ اور باعث رحمت و برکت ہے۔

مزیدخبریں