مائیکرو فنانس بینکس معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے،ماہرین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مائیکرو فنانس بینکس کا کردار مْلکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ْغربت کے خاتمے، لوگوں کا معیار زندگی بْلند کرنے اور کاروباری ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ان خیالات کا اِظہار کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منعقد کئے گئے سیمینار کے شْرکاء نے کیا۔ سیمینا ر کا انعقاد پاکستان میں کام کرنے والی سیلولر کمپنیوں سے وابستہ مائیکرو فنانس بینکوں کے لیے کیا گیا تھا۔چونکہ مائیکرو فنانس بنکس مْلک میں اپنا پورٹ فولیو بڑھا رہے ہیں اور نئی پراڈکٹس کا اِجراء کر رہے ہیں ، اس ضِمن میں سی سی پی نے بِالخصوص اْن کے لئے اس سیشن کا انعقاد کیا۔شرکاء  میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے نمائندے شامل تھے۔ اس تقریب میں انضمام اور حصول (مرجر اور ایکووزیشن )سے متعلق کمپیٹیشن قانون کی متعلقہ دفعات، ممنوعہ معاہدوں، بالا دستی کے غلط استعمال، اور دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، (چیئرمین، سی سی پی) اور سلمان امین (ممبر، سی سی پی) نے بھی شرکت کی۔اختتامی سیشن میں یو مائیکرو فنانس بینک، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک سے بالترتیب جناب اطہر محمود آصف، عمار بن ثاقب اور ایم ہارون خان نے اہم نکات کے ساتھ اس طرح کے مفید سیشن کے لیے کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن