وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جو سرکاری اخراجات میں کمی لانے کیلیے عملی منصوبہ پیش کرے گی۔ ملک کے دگرگوں معاشی صورتحال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی۔یہ کمیٹی سات ممبران پر مشتمل ہوگی. جس کے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے جب کہ سیکریٹری کابینہ، فنانس ڈویژن، سیکریٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال شامل ہوں گے۔ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی او آرز طے کرے گی اور ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اوروفاقی حکومت کاحجم کم کرنا ہوگا. جس کے لیے حکمت عملی طے کر کے عملدرآمد کا منصوبہ بنائے گی۔ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔یہ کمیٹی اخراجات کم کرنے کیلیے پنشن اسکیم، پی ایس ڈی پی اور دیگر تجاویز دے گی اور ضرورت پڑنے پر کسی سرکاری یا نجی شعبے سے مدد بھی لے سکے گی۔
حکومتی اخراجات کم کرنے کیلیے وزیراعظم کا اہم قدم
Mar 13, 2024 | 17:15