راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات پر ہم یقین رکھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ برف پگھلے اور ہم آگے کی طرف بڑھیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن ہے اس کی ہمیں اجازت دی جائے. آج بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ میں پارلیمانی امور پر گفتگو ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا اعلان ہوا ہے .15 اور 16 کو کاغذات نامزدگی جمع ہونگے اس سے متعلق بھی پنجاب کے سینیٹ امیدواروں پربھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں نگراں سیٹ اپ کے ہی لوگ آئے ہیں، وہ لوگ وزیراعلیٰ یا وزیر داخلہ بن کر بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کی مورل کریٹبلٹی نہیں رہی. ایسے لوگوں کو عہدے دے دیے جن کا تقاضا تھا کہ وہ جانبدار ہونگے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے. ہم نہیں چاہتے ملک میں کسی قسم کی دہشتگردی کو ہلکا لیاجائے .لیکن جہاں تک بانی پی ٹی آئی کی بات ہے تو ہمارا یہی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے جو بھی اسٹیپ لیں اس پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ برف پگھلے اور ہم آگے کی طرف بڑھیں. مذاکرات پر ہم یقین رکھتے ہیں ہم نے دروازے بند نہیں کیے. ہمیں ہی پارلیمان میں ایکٹو ہیں. لیکن بات کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔