پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

Mar 13, 2024 | 17:21

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی ذرداوی کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کیلئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی. وہ آصف زرداری کی خالی کردہ نشست پر امیدوار ہونگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو این اے 207 شہید بینظیر آباد سے الیکشن لڑیں گی یہ حلقہ شہید بینظیر آباد زرداری خاندان کی آبائی نشست ہے. اس حلقے سے صدر آصف علی زرداری لگاتار دو  الیکشن جیت چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کیلئے حلقہ انتخاب کا فیصلہ فیملی مشاورت سے ہوا ہے، آصفہ بھٹو زرداری کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ متفقہ ہے، آصفہ کو جنرل سیٹ پر الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انہوں  نے گزشتہ الیکشن میں ٹنڈو اللہ یار سے حصہ لینا تھا۔تاہم مشاورت کے بعد انہیں ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا. بی بی آصفہ بھٹو خاندان سے بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے بعد تیسری خاتون ہونگی جو جنرل سیٹ پر کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گی۔

مزیدخبریں