اسلام آباد: حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا. اوقات پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کی تھی. یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس بھی ملے گا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو چاند رات تک افطاری الاؤنس دیا جائےگا۔