غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک نے غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کے معاملے پر وضاحت جاری کر دی۔پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے.  غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹوں میں سے چندعوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔بیان کے مطابق این بی پی ماڈل کالونی برانچ کو فراہم نوٹوں میں صرف 10 غلط شائع شدہ سامنے آئے.  پرنٹ ہونے والے اور زیر گردش نوٹوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ مقدار معمولی ہے۔غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سےلیےجاسکتے ہیں. مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...