گیس لیکج، سلنڈر پھٹنے سے 2 دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے

Mar 13, 2024 | 18:47

ویب ڈیسک

رمضان المبارک میں گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے کے مختلف واقعات میں 2 دن میں 14 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فیصل آباد میں گیس سلنڈر میں لیکج کے باعث دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی، چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز ملتان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 9 افراد اور راولپنڈی میں گیس سے آگ لگنے کے 4 واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزیدخبریں