ایک ہفتے سے مسقط میں پھنسا ہوا پی آئی اے کا جہاز واپس پاکستان نہ آسکا۔ کراچی سے ایئرلائن ذرائع کے مطابق پیر کو متاثرہ جہاز کیلئے متبادل انجن سی 130 جہاز کے ذریعے مسقط بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سی 130طیارہ جہاز کیلئے متبادل انجن فراہم کرکے خراب انجن لے کر واپس آگیا۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کو ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مسافر مسقط کے ہوائی اڈے پر تقریباً 23 گھنٹے تک پھنسے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو تین الگ الگ پروزاوں سے ملک لایا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 392 مسافروں کے ساتھ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پرواز کو مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تھی۔
ترجمان پی ائی اے کے مطابق جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور امید ہے آج شام تک جہاز کا انجن تبدیل کر دیا جائے گا۔
ترجمان پی ائی اے نے کہا کہ انجن تبدیلی کے بعد ٹیسٹنگ ہوگی، جس کے بعد طیارہ وطن واپس آئے گا