پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 48 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رواں ہفتے 100 انڈیکس 1745 پوائنٹس گر چکا ہے، آج 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 63 ہزار 856 پوائنٹس رہی