پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے خیال میں عطا تارڑ کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے۔
اسد قیصر سے استفسار کیا کہ عطا تارڑ نے آپ پر الزام لگایا ہے آپ لوگ جی ایس پی پلس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ میرے خیال سے عطا تارڑ کا نفسیاتی مسئلہ ہے، ہم نے یورپی یونین کو کسی قسم کا کوئی خط نہیں لکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہے ہم محب وطن ہیں کسی قسم کی کمپین نہیں کر سکتے، میں اسپیکر تھا اور یورپی یونین کے حوالے سے کردار ادا کیا تھا۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم انہیں مینڈیٹ چور سمجھتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ کچھ بھی کہہ لیں،بانی پی ٹی آئی کے لیے ہر فورم پر جائیں گے اور نقطہ نظر پیش کریں گے۔