امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک کیخلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور کرلیا گیا۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک پر کریک ڈاؤن بل کے حق میں 352 اور مخالفت میں 65 ووٹ آئے۔ ٹک ٹاک پر کریک ڈاؤن کا بل منظوری کے لیے اب امریکی سینیٹ میں جائے گا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک ایپ سے علیحدگی کے لیے 165 دن دیئے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک سے علیحدہ نہ ہونے پر بائٹ ڈانس کی ویب ہوسٹنگ سروس روک دی جائیں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکا کو خدشات ہیں کہ چینی ایپ ٹک ٹاک سے حساس معلومات چوری کی جاسکتی ہیں

ای پیپر دی نیشن