انہوں نے یہ بات ایوان وزیراعلٰی میں ایرانی شہرمشہد کے میئرسید محمد پژمان اوران کے وفد کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ میں کہی ۔ اس موقع پرپنجاب اورمشہد کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے آٹھ معاہدوں پردستخط بھی ہوئے ۔ تقریب میں صوبائی وزیربلدیات دوست محمد کھوسہ ،ایرانی قونصل جنرل سعید خرازی ، اراکین اسمبلی اوراعلٰی افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر میئرمشہد سید محمد پژمان نے کہا کہ وہ لاہورسے خوشگوار یادیں لے کرجا رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کو تیزی سے عملی شکل دی جائے گی ۔