تھائی لینڈ میں اچھے مستقبل اور فصلوں کی بہتری کے لیے شاہی میدان میں بیلوں کے ذریعے ہل چلانے کا روایتی تہوار منایا گیا ۔

 دارالحکومت بنکاک کے شاہی میدان میں منعقد ہونیوالی اس تقریب میں ولی عہد ماہا ویجرالون گکورن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقعے پر شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب کے دوران  مقدس سمجھے جانیوالے بیلوں کی جوڑی نے زمین میں ہل چلایا ۔ رنگ برنگے ملبوسات پہنے افراد کی ٹولیاں ان بیلوں کے ساتھ چل رہی تھیں ۔ تھائی لینڈ میں اچھے مستقبل ، فصلوں کی شادابی اور زیادہ سے زیادہ بارش کے لیے صدیوں سے یہ تہوار منانے کی روایت چلی آ رہی ہے ۔ ولی عہد نے ہل چلنے کے بعد زمین میں چاول کے دانے پھینکے ۔ ایک روایت کےمطابق تھائی لینڈ میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر شاہی میدان سے لیے ہوئے چاول کے دانے بوئے جائیں گے تو فصل اچھی ہو گی ۔ تھائی لینڈ چاول کی کاشت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے تاہم گزشتہ سال بارشوں کی کمی کے باعث ملکی پیداوار میں بارہ لاکھ ٹن کمی آ چکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن