یونان میں مختلف مزدورتنظیموں نے آئی ایم ایف اوریورپی یونین کی جانب سے معاشی اصلاحاتی پیکج پرحکومت کیخلاف مظاہرہ۔

May 13, 2010 | 16:05

سفیر یاؤ جنگ
دارلحکومت ایتھنز میں مختلف سرکاری وغیرسرکاری  مزدور تنظیموں کےتین ہزار سے زائد کارکنوں نے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے اور پینشن سسٹم  میں تبدیلیوں  اور کمی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ۔ اس دوران انہوں نے  آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ  حکومت ، آئی ایم ایف اور یورپی یونین ہمارے حقوق کو سلب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر دو مزدورتنظیموں کی جانب سے بیس مئی کو مکمل ہڑتال کی کال بھی دی گئی ۔      
مزیدخبریں