چادراوڑھ تحریک کے مرکزی امیر پیرسید محمد کبیرعلی شاہ نے کہا ہے کہ چادراوڑھنا دین داراورباوقارمسلمان خواتین کا وصف خاص ہے

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ میں چادراوڑھ تحریک کے زیراہتمام ڈویژنل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی شرعی عدالت کے ریٹائرڈ چیف جسٹس میاں محبوب احمد تھے۔ کانفرنس میں ملک بھرسے ممتاز قراء حضرات  نے شرکت کی۔ پیرسید کبیرعلی شاہ نے کہا کہ چادراوڑھ تحریک کا مقصد  پاکستانی خواتین کے قلب وذہن میں اسلامی تہذیب وتمدن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پرخواتین میں چادریں تقسیم کی گئیں۔ کانفرنس سے برطانیہ میں چادراوڑھ تحریک کے امیر بیرسٹراشتیاق حسین، پروفیسر عبدالرحمان، نوازکھرل، خالد حسن،  مراد علی ایڈووکیٹ اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن