ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے رہائشی سخاوت علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ یونس عزیز کی عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی سکینہ شاہین کے خلاف اراضی کی فروخت میں جعلسازی اورسات لاکھ روپے فراڈ سے ہتھیانے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نےتھانہ فیروزوالہ کے پولیس حکام کو متعلقہ رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تاہم پولیس نے روایتی سُستی کا مظاہرہ کیا۔ سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ یونس عزیز نے تھانہ فیروز والا کے سب انسپکٹر کوعدالت طلب کیا اور توہین عدالت کا نوٹس لیتے ہوئے اُسے ایف آئی آر کی کاپی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا، فاضل جج نے سب انسپکٹر کو ایف آئی آر کی کاپی آنے تک عدالت میں کھڑے رکھا۔
دوسری طرف رکن صوبائی اسمبلی نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی عدالت میں انکے خلاف پیش کئے جانے والے دستاویزی ثبوت درست نہیں تاہم وہ مقدمے کے اندارج کے خلاف کل لاہور ہائیکورٹ میں رٹ کریں گی۔ ایک سوال پرانکا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے خاوند سے ملنے والی اراضی درخواست گزار محمد سخاوت کو سات لاکھ روپے میں فروخت کی تھی تاہم یہ معاملہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے پرانہوں نے سخاوت علی کو زیادہ تر رقم واپس کردی ہے۔