جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے نیٹو کو تیل کی سپلائی اور اس پر ٹیکس کی چھوٹ کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔  

تحریک التواء جماعت اسلامی کے سینیٹرزپروفیسرخورشید احمد، پروفیسر محمد ابراہیم اورعافیہ ضیاء نے جمع کرائی ہے۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مشرف دور کی پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے نیٹو کو ہرطرح سے چھوٹ دے رکھی ہے۔ تحریک التواء میں اس بات پرحیرت کا اظہارکیا گیا ہے کہ حکومت اپنے عوام سے تو فی لیٹرتیس روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے لیکن اپنے افغان بھائیوں پر نو سال سے ظلم کرنے والی نیٹو افواج کو ناصرف ٹیکس کے بغیر تیل دے رہی ہے بلکہ اسے سپلائی بھی بلا تعطل جاری ہے۔ حکومت کا ایسا کرنا آئین اور قانون کے منافی ہے۔   

ای پیپر دی نیشن