پنجاب حکومت نے گورنر سلمان تاثیر کیلئے خریدی جانے والی نئی گاڑی کیلئے رقم دینے سے انکار کردیا ۔  

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق گورنرسلمان تاثیر نے ایک ماہ قبل اپنے استعمال کیلئے نئی گاڑی کی خریدنے کے بارے میں ایوان وزیراعلٰی کو سمری بھجوائی تھی۔ اس سمری میں صوبائی حکومت سے اڑھائی کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ سمری میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا تھا کہ گورنر کے زیر استعمال گاڑی انیس سو چورانے ماڈل کی ہے اور موجودہ صورتحال میں ناکارہ ہونے کے قریب ہے۔ تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اس سمری پر گاڑی کی قیمت کے ساتھ ساتھ دیگر اعتراضات میں یہ بات واضح کی گی کہ پنجاب حکومت بچت کے سلسلے میں تمام غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے اور صرف سماجی ترقی کے منصوبوں کیلئے درکار گاڑیوں کے خریدنے کی اجازت دی جارہی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن