آل پاکستان ٹیکسٹائل مل ایسوسی ایشن ایپٹما نے برآمدات پر پندرہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے خلاف ہفتے میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

May 13, 2010 | 23:55

سفیر یاؤ جنگ
ایپٹما کے چیئرمین انور ٹاٹا نے وقت نیوز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے برآمدات پر پندرہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد نوے فیصد سپیننگ فیکٹریاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں جبکہ باقی فیکٹریوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، لہٰذا حکومت اپنا فیصلہ فوری طور پر واپس کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے تب تک ہفتے میں دو روز یعنی منگل اور بدھ کی ہڑتال کی جائے گی اور یہ ہڑتال دو ماہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایپٹما ہر ماہ تیس کروڑڈالر یارن برآمد کرتا ہے جس سے ہمیں دو فیصد منافع ہوتا ہے اور حکومت کی جانب سے ڈیوٹی عائد کرنا کاروبار کو بند کرنے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب ویلیوایڈڈ سیکٹر ایسوسی ایشن کے چیف کو آر ڈی نیٹر جاوید بلوانی نے بتایا کہ دھاگے کی عدم دستیابی سے صنعتوں کو بنگلہ دیش منتقل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔
مزیدخبریں