”جب تک دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے امریکہ امداد بند نہیں کریگا“

May 13, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں جب تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ چل رہی ہے تب تک امریکہ پاکستان کی امداد بند نہیں کرے گا اور نہ ہی اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان حسن صدیقی نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کیلئے کانگریس میں پیش کئے جانے والے بل کے بارے میں اپنے ردعمل میں کیا ہے۔ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکہ پاکستان کی امداد بند کرے گا کیونکہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے کہ آپس میں تعاون جاری رکھیں۔ اگر امریکہ پاکستان کی امداد بند بھی کرتا ہے تو ہمیں اتنا بڑا نقصان نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں بیرونی امداد کل جی ڈی پی کے تناسب سے ایک سے دو فیصد ملتی ہے جبکہ باقی اخراجات ہم اپنے وسائل سے پورے کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ چل رہی ہے اور امریکہ کو پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے تب تک امریکہ پاکستان کی امداد بند نہیں کرے گا اور نہ ہی اس پر اقتصادی پابندیاں لگائے گا۔
مزیدخبریں