آئی ایس پی آرکے مطابق سہہ فریقی مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی معاملات زیربحث آئے ، اجلاس کے دوران سرحدوں پر ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے میکنزم پربھی غور کیا گیا، سہہ فریقی کیمشن کے مذاکرات میں پاکستانی عسکری وفد کی قیادت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ایساف وفد کی سربراہی جنرل جان ایلن نے کی جبکہ جنرل شیر محمد کریمی افغان نیشنل آرمی کی قیادت کررہے تھے