”شہباز حکومت میں اہم عہدوں پر تعینات بیورو کریٹس کی پنجاب میں واپسی پر غور“

لاہور (سپیشل رپورٹر) میاں محمد شہباز شریف کے دور میں اہم عہدوں پر تعینات رہنے والے بیوروکریٹس کی پنجاب میں واپسی پر غور شروع ہوگیا ہے ان میں جاوید اسلم، ڈاکٹر توقیر شاہ، فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، محی الدین احمد وانی، سکندر سلطان راجہ، نبیل اعوان، اور طاہر سرفراز شامل ہیں ان کو نگران حکومت میں پنجاب سے وفاق بھجواءدیا گیا تھا جہاں پر یہ سارے افسران وزارت خزانہ اور کامرس ڈویژن اور اکنامک آفیرز ڈویژن میں تعینات ہیں تاہم اس بارے میں ذرائع کے مطابق چونکہ اب وفاق میں بھی مسلم لیگ کی حکومت بننی ہے تاہم یہ بات بھی زیر غور ہے کہ اگر شہبا ز شریف بھی وفاقی وزیر کے طور پر وفاق میں گئے تو ان کو وفاق میں ہی اہم ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں تاہم اس بارے میں چند روز میں فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ موجودہ چیف سیکرٹری پنجاب جن کو انتخابات کے لئے پنجاب میں لایا گیا تھا انہوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کو کہا ہے کہ ان سمیت ان کی ٹیم کے اہم اراکین کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن